حیدر آباد، 24دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بیٹی کی دوسری ذات کے لڑکے سے شادی سے ناراض ماں باپ نے پہلے اس کوقتل کیا اور بعد میں اس کی لاش کو جلا کر اس کو نہر میں بہا دیا، پوراواقعہ حیدرآباد کے پاس کا ہے۔پولیس (حیدرآباد پولیس)نے اس معاملے میں قاتلوں کو حراست میں لے لیا، مقتول لڑکی کی شناخت پی انورادھا کی شکل میں ہوئی ہے۔معاملے کی جانچ کررہے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ انورادھا اپنے ہی گاؤں میں رہنے والے لکشمن نام کے لڑکے سے محبت کرتی تھی۔ایک سینئر پولیس اہلکارنے بتایا کہ خاتون کے شوہر شنکر نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی کو اس کے والد ین اپنے ساتھ زبردستی لے گئے اور اس کے بعد سے اس کی بیوی گھر نہیں آئی ہے۔معاملے کے سامنے آنے کے بعد علاقے کے ڈی ایس پی وینگوگوپال راؤ نے بتایا کہ ہماری ٹیموں نے اس کی تلاش شروع کی اور اس دوران ہم قریب کے ایک گاؤں میں کچھ انسانی ہڈیاں ملیں،ہم نے اسے فارنسک جانچ کیلئے لے لیا۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے تک ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے ہیں۔اسی طرح ایک پولیس اہلکار نے انکشاف کیا کہ وہ انکوائری کے لئے اس کے والد اور اس کے کچھ رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ان لوگوں نے قبول کیا کہ انورادھا مر چکی ہے،تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان لوگوں نے اسے مارا یا اس کی موت کسی اور مسئلہ کی وجہ سے ہوئی۔پولیس ابھی تک اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔